بدین : نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک نے جعلسازی کے الزامات مسترد کردیے

244

بدین(رپورٹر محمد علی بلیدی) کراچی روڈ پر واقع نجی ہاؤسنگ اسکیم کے مالک اور معروف پراپرٹی ڈیلرساجد علی خواجہ نے چند اسکیم آلاٹیز کی جانب سے ان پر فراڈ اور جعلسازی کے لگائے گئے الزم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی روڈ پر واقع دیہہ گھاگھڑو میں انہوں سروے نمبر 105 پر 2012 میں ہاؤسنگ اسکیم کے نقشہ کی بدین میونسپل کمیٹی سے منظوری کے بعد تمام پلاٹ آلاٹیز کو تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے محکمہ ریونیو سے سیل سرٹیفکیٹ لینے کے بعد پلاٹس کی رجسٹری کر وا کر ان کے پلاٹ کے قبضے ان کے حوالے کر دیئے. پراپرٹی ڈیلر اور بلڈر ساجد علی خواجہ نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں دیہہ گھاگھرو سروے نمبر 105 میں بدین کے ہی رہائشی سیٹھ سجاد خواجہ اور ڈاکٹر ناظم خواجہ سے زمین خرید کر اپنے نام پر رجسٹریشن کرانے اور میونسپل کمیٹی اورمحکمہ روینیو سے نقشہ پاس کرانے کے بعد ایک اسکیم کے تحت تین سال کی آسان اقساط میں مختلف شہریوں کو پلاٹ فروخت کیے اور 2012 میںپلاٹوں کا قبضہ بھی الاٹیز ان کے حوالے کر دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت 10 سال بعد میری بزنس کارکردگی اور معیار کو خراب کرنے کے لئے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں مجھے پر فراڈ اور جعلسازی کا بے بنیاد الزام عائد کر کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ کی رجسٹری اور قبضہ دینے کے بعد میری ذمہ داری بھی ختم ہو جاتی ہے ۔