پہلی فارما ایکسپور سمٹ اور ایوارڈ کی تقریب 29ستمبر کو ہوگی

321

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیجررز ایسو سی ایشن کے تحت پہلی فارما ایکسپورٹ سمٹ اور ایوارڈ 2021کا انعقاد 29ستمبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا۔پی پی ایم اے کے تحت ادویات ساز صنعت کی حوصلہ افزائی اور پزیرائی کیلئے پہلی بار اس سمٹ اور ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔اس موقع پر پی پی ایم اے کے چیئرمین توقیر الحق نے بتایا کہ ادویات ساز کی صنعت 250سے270ملین ڈالر کی برآمدات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک، تھائی لینڈ، افغانستان، کمبوڈیا، مینمار، فلیپائن اور دیگر ممالک میں ادویات برآمد کرتاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی طرف سے ایکسپورٹ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تو ادویات کی صنعت 1بلین ڈالر کی برآمدات فوری طور پر ممکن ہے۔