اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حکومتی مالیاتی اداروں کی نئی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور منگل کو تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 400پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں55ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی سے 73.38فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کے اثرات نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے دن بھی برقرار رہے تھے تاہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 457.17پوائنٹس کا اضافہ ہو۔