صدرکراچی چیمبرادریس میمن کو اسمال ٹریڈرز کی مبارکباد

246

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی ،نائب صدر جاوید حاجی عبد اللہ ، ، نوید احمد ، جنرل سیکریٹری عثمان شریف نے کراچی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر ادریس میمن ،سینئر نائب صدر عبد الرحمن ، نائب صدر قاضی زاہد حسین اور دیگر کو ان کی بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے ، اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے BMGگروپ کے بانی سراج قاسم تیلی مرحوم کی فکر اور ویژن پر عمل پیرا ہوں گے، تاجر رہنمائوں نے کہا کہ BMGگروپ کی بلا مقابلہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی کے تاجر BMGکی خدمات اور سراج قاسم تیلی کے بنائے ہوئے بلا امتیاز خدمت کے اُصولوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر کی قیادت نے تاجروں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ، انہوں نے چھوٹے اور بڑے تاجرکے امتیاز کو ختم کردیا ہے ،اسمال ٹریڈرز کے رہنمائوں نے BMGگروپ کے قائد زبیر موتی والا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ مسلسل 24سالہ کامیابی کا سفر اور ’’بلا امتیاز خدمت سب کے لیے ‘‘کے زریں اُصولوں کا ثمر ہے ۔