اکبرالٰہ آبادی کے صدسالہ یوم وفات پرمذاکرہ

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نامور شاعر اکبر الہ آبادی کے صدسالہ یوم وفات پر کراچی میں ادارہ علم دوست پاکستان اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے اشتراک سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے نامور مصنف، محقق، کالم نویس اور بلاگر اور منہاج یونیورسٹی کے پروفیسر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی نے کہا کہ اکبر الہ آبادی نے اپنی ظریفانہ شاعری کے ذریعہ قوم کو جھنجوڑنے اور مغربی تہذیب کے مضر اثرات سے بچانے کا کام لیا۔ وہ سرسید احمد خان اورشاعر مشرق علامہ اقبال کے پائے کے مصلح تھے۔مہمان خصوصی ماہنامہ قومی زبان کی مدیرہ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی نے اکبر کی شاعرانہ عظمت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ سیمینار سے نامور مصنف ، محقق اور دانشور محمد راشد شیخ، آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کے رکن شکیل خان، عطا محمد تبسم، مزاح نگار م ص ایمن اور ادارہ علم دوست پاکستان کے صدر شبیر ابن عادل اور علم دوست کی چیئرپرسن اور معروف ٹی وی اینکر فرحانہ اویس نے خطاب کیا۔ معروف شاعر اے ایچ خانزادہ اور صدیق راز ایڈوکیٹ نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر آن لائن جریدے ماہنامہ علم دوست کے اکبر الہ آبادی نمبر کے “پرنڈڈ ایڈیشن” کی رونمائی ہوئی اوراسے پروگرام کے شرکا میں تقسیم کیا گیا۔