حکومت کا 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا فیصلہ

389

اسلام آباد: حکومت نے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی تاکہ بچوں کی آسانی سے ویکسی نیشن ہوسکے۔