عمر شریف سی سی یو منتقل، امریکا روانگی ڈاکٹروں سے مشروط

155

کراچی( آن لائن ) لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی ڈاکٹروں سے مشروط کر دی گئی ہے۔ سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کیا گیا ہے، جہاں انہیں اگلے 48 گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ جب کہ طبیعت بہتر ہونے پر ان کی بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔