جھڈو، والد سے ناراض پانچویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کرلی

141

جھڈو (نمائندہ جسارت) والد سے ناراض پانچویں جماعت کی طالبہ 13سالہ پونم کولہی نے گلے میں پھندا لگاکر خود کشی کرلی۔ نواحی علاقے گوٹھ غلام اکبر لاشاری میں 13سالہ لڑکی اور پانچویں جماعت کی طالبہ پونم کولہی کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے ملی،لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کرپوسٹ ماٹم کیلیے مرکز صحت جھڈو منتقل کی، مرکز صحت میں میڈیکو لیگل آفیسر نہ ہونے کی وجہ سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ڈگری لے جایا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونم گزشتہ روزکسی وجہ سے اسکول نہ جاسکی جس پر پونم کے والد نے اسے تھپڑ دے مارا، مار سے دلبرداشتہ ہوکر پونم نے خود کشی کرلی۔