حماس اور اسرائیلی فورسز میں تصادم، 4 مجاہدین شہید

364

مغربی کنارے میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 مجاہدین شہید ہوگئے ہیں.

ایسوسی ایٹڈ پریس (اے-پی) کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے گرفتاریوں کی کارروائی کے دوران حماس اور اسرائیلی اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا. فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا جسکے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے.

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک فلسطینی کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے جنین میں اور تین دیگر کو بیت المقدس کے شمال بدو میں شہید کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیان میں کہا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے حماس کے کارکنان کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ یہ لوگ مستقبل قریب میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے تھے۔