الخدمت ناظم آباد اسپتال میں ’’بیسک لائف سپورٹ‘‘ورکشاپ

185

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی اورپیما کے اشتراک سے ’’ جان بچانے کے عالمی دن ‘‘ پر الخدمت ناظم آباد اسپتال میں’’ بیسک لائف سپورٹ ‘‘) BLS)کے عنوان سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔ورکشاپ سے ڈائریکٹر شعبہ صحت الخدمت کراچی ڈاکٹر ثاقب انصاری اورٹرینرسرفراز حسین جعفری نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ایم ایس الخدمت ڈاکٹرزیافت اور الخدمت کے دیگر ذمہ داران موجو د تھے ۔ورکشاپ کا مقصد قدرتی آفات یاعام حالات میں لوگوں کی جان بچانے کیلیے فوری ’’ فرسٹ ایڈ ‘‘کی تربیت دینا تھا ۔اس موقع پر ہنگامی صورتحال میں جان بچانے کی تربیت کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی ۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا کہ دنیا بھر میں ’’فرسٹ ایڈ‘‘کو اہمیت حاصل ہے ،پوری دنیا میں فرسٹ ایڈ دی جاتی ہے ۔پاکستان میں الخدمت اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ( پیما )اس پر مل کر کام کر رہی ہے تاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگوں کو ’’ فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جس گھر میں کسی فر دکی’’ فرسٹ ایڈ ‘‘کے حوالے سے تربیت ہوتی ہے، تو وہ ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے پیرا میڈیکل اسٹاف سے کہا کہ آپ تربیت حاصل کر کے ماسٹر ٹرینیر بن سکتے ہیں اورکسی کی جان بچا سکتے ہیں ۔