وزیراعلیٰ سندھ کیجانب سے آج منعقد ہونیوالی کھلی کچہری ملتوی کردی گئی

165

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری ساجد جمال ابڑو کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آج مورخہ 25 کو سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جانا تھا جو کہ ناگزیر وجوہات کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔