حکمرانوںنے ڈالرز کی خاطر ڈاکٹر عافیہ کو امریکا کے حوالے کیا، ارشد آرائیں

234

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی پاکستان کی جانب سے قوم کی مظلوم بیٹی عافیہ صدیقی کی امریکی غیر قانونی قید اوران پر ڈھائے جانے مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ۔ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی حیدرآبادکے صدر ارشد آرائیں، زاہد حسین، نوید اکبرآرائیں ودیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قوم کی قابل فخر بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بے حس حکمران نے ڈالرز کے عیوض امریکا کے حوالے کردیا جس کو بے گناہ 86سال کی قید کی سزا دی گئی۔ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر عافیہ صدیقی کی آزادی کے لیے بڑے بڑے دعوے اور وعدے کیے تھے مگر آج وہ بھی مغربی آقاؤں کے سامنے بے بس ہیں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔