کراچی چیمبرآئندہ بھی تاجر برادری کی خدمت کرتا رہے گا‘ الیاس میمن

131

کراچی(اسٹاف ر پورٹر)آل کراچی انجمن تاجران کے چیئرمین اور طارق روڈ ٹریڈرز الائنس کے صدر الیاس میمن نے وفد کے ساتھ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری (کے سی سی آ ئی )کے صدر شارق وہرہ اور سینئر نائب صدر ثاقب گڈلک سے ملاقات کی۔اس دوران کورونا کے باعث متاثرہ تاجروں کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر سلیم انڑ،ناصر محمود، مجاہد الدین،حنیف موتی والا، الیاس بٹ،صابرعلی،منصب شیخانی، محمد اسلم،عبدالصمد خان اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر الیاس میمن نے کہاکہ ایک طرف کورونا کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہیں،بڑی تعداد میں دکاندار بینکوں کے مقروض ہوچکے ہیں،ان حالات میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جو کسی صورت درست نہیں ہے۔