لندن میں موجود نوازشریف کو لاہور میں ویکسین لگ گئی

496

لندن میں قیام پذیر سابق وزیراعظم نوازشریف کو لاہور میں کورونا ویکسین لگ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویکسی نیشن کا جعلی اندراج کردیا گیا۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کا جعلی اندراج ہوا اور  نادرا کے پورٹل پر اپ لوڈ بھی ہوگیا۔

این سی او سی ریکارڈ میں نوازشریف کو 22 ستمبر کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق انہیں چینی ویکسین سائنوویک لگائی گئی۔

نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ویکسین کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں لگائی گئی اور دوسری خوراک لگنا باقی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور خاندان کے فراڈ کے چرچے بھارت تک ہیں جس نے بھی بڑے فراڈیے کا شناختی کارڈ استعمال کیا اس کو سزا ملے گی۔