ملک میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق، 2357 نئے کیسز رپورٹ

421

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 58 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 58 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2357 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 558 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 51 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 30 ہزار 614 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 310 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 15 ہزار 127 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 703 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار 826 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 490 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 92 ہزار 387 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 210 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 243 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 463 اموات اور 1 لاکھ 60 ہزار 504 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 619 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 513 ہے۔ اسلام آباد میں 907 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 1 ہزار 199 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 923 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 920 ہے۔ آزاد کشمیر میں 734 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 269 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 812 جب کہ فعال کیسز کی 249 ہے۔ صوبے میں 345 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 218 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 277 جب کہ فعال کیسز 193 ہے۔ گلگت بلتستان میں 183 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 901 مریض صحت یاب ہوئے۔