بن قاسم میں موبائل فون کیلیے دوست کوقتل کرنے والا گرفتار

153

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دوست نے موبائل فون کے لیے دوست کو قتل کر دیا تھا۔واقعہ 16ستمبر کو پیش آیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتول کا موبائل فون اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو سر پر وزنی چیز کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے26 ہزار میں موبائل خریدا اور8 ہزار کی ادائیگی کی تھی۔پولیس کے مطابق دوست مسلسل رقم کا تقاضا کر رہا تھا کہ، پیسے واپس دو یا موبائل واپس کرو۔ ملزم نے اپنے دوست کے سر پر بھاری چیز سے وار کیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر نے بتایا کہ 16 ستمبر 2021 ء کو بیس سالہ گل محمد ولد شاہد علی کو سر پر وار کر کے قتل کیا گیا تھا۔مقتول کے ورثا نے قتل کا مقدمہ نمبر 397/2021 نامعلوم ملزم/ملزمان کیخلاف درج کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے واقعے کی ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم محمد اعجاز سے مقتول گل محمد کا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے۔ قاتل مقتول کا دوست تھا اور محض چند ہزار روپے کے موبائل فون کیلیے قتل کرنے کا ارتکاب کیا۔