گلشن اقبال :ترابی اسٹوڈنٹ بریانی ریسٹورنٹ میں آتشزدگی

320

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر مشہور ریسٹورنٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے آگ بجھا دی گئی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال بلاک بیت المکرم کے قریب 4 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ترا بی اسٹوڈنٹ بریانی میں آگ لگ گئی، آگ کے باعث رہائشی عمارت میں واقع فلیٹ کے مکین باہر نکل آئے۔فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے پہنچ کر آگ بجھانا شروع کی، آگ لگنے کے وقت ریسٹورنٹ بند تھا جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کچھ دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا۔ ریسٹورنٹ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا۔