سعودی عرب میں شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مجموعی طور پر 4 کروڑ 10 لاکھ کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 23 ملین پہلی خوراک اور 17.8 ملین دوسری خوراک اب تک دی جاچکی ہیں جبکہ 1.640 ملین بزرگوں کو ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ منظور شدہ کورونا وائرس ویکسینز کے مابین سوئچنگ یعنی دو الگ الگ قسم کی ویکسینز لگوانا ایک محفوظ اور موثر طریقہ ہے اور اس سے مدافعتی ردعمل زیادہ ہوتا ہے اور وائرس سے پیچیدگیوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔
مملکت میں کورونا وائرس کے خلاف کل 6 منظور شدہ ویکسین ہیں جن میں آکسفورڈ-ایسٹرا زینیکا ، فائزر-بائون ٹیک ، جانسن اینڈ جانسن ، ماڈرننا ، سینوفارم اور سینوویک شامل ہیں۔
وزارت کے مطابق ان لوگوں کی ویکسینیشن کو قبول کرنے کا امکان ہے جنہوں نے سینوفارم یا سینوویک ویکسین کی دو خوراکیں حاصل کیں ، بشرطیکہ انہیں مملکت میں دیگر منظور شدہ ویکسینوں میں سے ایک کی بوسٹر خوراک ملی ہو۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 12 برس سے اوپر کے 90 فیصد طلبہ و طالبات کورونا ویکسین کی دوخوراکیں لگوا چکے ہیں۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کے چوتھے ہفتے کے آغاز پر ہی 12 برس سے زائد عمر کے 90 عشاریہ 50 فیصد طلبہ و طالبات نے ویکسینیشن کروائی ہے جب کہ ویکسین لگوانے والوں اساتذہ کی شرح قریباً سو فیصد ہو چکی ہے۔