لیبیا کی قومی اسمبلی نے حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لے لیا

208
بیروت: وزیراعظم نجیب میقاتی پارلیمان میں کابینہ کی توثیق کے بعد خطاب کررہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کی قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کی زیر قیادت حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لے لیا۔ پارلیمان کے ترجمان عبداللہ بالحق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارلیمان کی نشست میں شریک 113 اسمبلی ارکان میں سے 89 نے حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم لیبیا ہائی کونسل نے آئین اور سیاسی اتفاق رائے کے منافی ہونے کی وجہ سے رائے شماری کو غیر مستند قرار دے دیا ہے۔ کونسل کے ترجمان محمد عبدالناصر نے کہا ہے کہ کونسل قومی اتحاد حکومت سے اعتماد کا ووٹ واپس لینے کو مسترد کرتی اور آئین و سیاسی اتفاق کے منافی ہونے کی وجہ سے اسے غیر مستند قرار دیتی ہے ۔ حکومت کی طرف سے اس پیش رفت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔