عزیزالرحمن نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ پر طالبعلم سے بدفعلی کی

230

لاہور (آن لائن)بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمن کے مقدمے کا چالان سامنے آگیا ۔ پولیس چالان میں عزیزالرحمن سمیت 3بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔بدفعلی مقدمے کے ٹرائل میں9 افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے، جس کے مطابق ملزم عزیزالرحمن 3 سال تک ہر ہفتے بدفعلی کرتا رہا،ملزم عزیزالرحمن نے وفاق المدارس میں اثرورسوخ کی بنا پرمتاثرہ طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا ، اس نے کئی بار متاثرہ طالبعلم سے بدفعلی کی، متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی وڈیوز اور کئی آڈیوز بھی ریکارڈ کر لیں، ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے وڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں،آڈیو اور وڈیوز کی بنیاد پر ملزم کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کر دیا گیا، ملزم عزیز الرحمن کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم عزیزالرحمن نے مدعی کیساتھ بدفعلی کی اور جرم کا ارتکاب کیا،مقدمے کے دیگر ملزمان مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی حد تک قصوروار پائے گئے۔پولیس نے چالان میں عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کی اور پولیس کو ملزم عزیز الرحمن کو فرد جرم کے لیے اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت4اکتوبر تک ملتوی کر دی۔