نیپرا: پاورپرچیز ایجنسی کی بجلی 2روپے7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری ارسال

359

اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی 2 روپے 7 پیسے مہنگی کرنے کی سمری ارسال کردی ہے جبکہ درخواست پر سماعت 30 ستمبر کو کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق سی سی پی اے نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کی سمری بھجوائی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جارہا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق  سمری کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کرنے کا امکان ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے جبکہ ڈیزل اور فرنس آئل سے مہنگی ترین پیداوار بجلی مہنگی ہونے کی وجہ ہے۔

سی پی پی اے کے سمری میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی ہے جبکہ ‏20 پیسے فی یونٹ لائن لاسسز کی نذر ہوگئے تھے۔

واضح رہے حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی ہے، ڈیزل پر 22 روپے 62 پیسے فی یونٹ جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 24 پیسے فی یونٹ رہی ہے، اسی طرح ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

خیال رہے درخواست پر30 ستمبرکوسماعت ہوگی اور منظوری کی صورت میں صارفین پر 25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گزشتہ روز بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔