ٹنڈوالہٰیار،تعلیمی سرگرمیاں بحال ،اسکولوں میں حاضری کم

184

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) سندھ بھر کی طرح ٹنڈوالہٰیار میں بھی ایس او پیز کے تحت تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی، والدین نے بچوں کو اسکول بھیجنا شروع کردیا ،اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کم ،کئی اسکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری۔ سندھ بھر کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہٰیار میں بھی ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھل گئے والدین نے تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اپنے بچوں کو اسکول بھیجنا شروع کردیا، تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز اسکولوں میں طلبہ کی حاضری انتہائی کم نظر آئی کئی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل تو کئی اسکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی دکھائی دی جبکہ تعلیمی ادارے کھلنے اور سرگرمیاں بحال ہونے پر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کے والدین سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لانے کی ہدایات دی جارہی ہے۔