کورنگی میں واٹر ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی کے مہران ٹاون میں واقع ایک گھر میں پانی کے ٹینک میں گر کر خاتون جاں بحق ہو گئیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر میں واقع واٹر ٹینک سے خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس نے خاتون کے پانی کے ٹینک میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ کریم آباد کے پل پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔جاں بحق اور زخمی نوجوان دوست تھے جن کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کریم آباد پل پر 3 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 1 نوجوان جاں بحق، 2 زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق نوجوان کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں مہزاب اور شعیب شامل ہیں۔تینوں نوجوانوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں اور تینوں لائنز ایریا اے بی سینیا لائن کے رہائشی ہیں۔