ترک صدر کا حریف ملک یونان کے وزیراعظم سے ملاقات کا عندیہ

488

استنبول (آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران یونانی وزیراعظم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد دوطرفہ مسائل کا بات چیت کے ذریعے حل نکالنا ہے۔ یونان اور ترکی دونوں ہی نیٹو کے رکن ملک ہیں لیکن ایک دوسرے کے سخت حریف سمجھے جاتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے مابین قبرص کے علاوہ بحیرہ روم میں گیس کے وسائل اور تارکین وطن کے حوالے سے شدید مسائل پائے جاتے ہیں۔