الیکشن کمیشن الیکٹرونک ووٹنگ کیلیے اپنی استعداد بڑھائے‘ شبلی فراز

171

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنی صلاحیت کو بڑھانا ہو گا‘
پر عزم ہیں کہ الیکشن2023 ء ای وی ایم پر کرائیں‘ الیکشن ہمیشہ تنازعات کا شکار رہے ہیں‘ ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب جانا ہے‘ اسٹیٹس کو کی فورسز کو ناکامی ہوگی۔ وہ ہفتے کو گجرات میں فین ایسوسی ایشن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری بجلی کی ضرورت گرمیوں میں 24000 میگاواٹ ہوتی ہے‘60 سے65 فیصد بجلی کولنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے‘ ملک میں غیر معیاری بجلی کی مصنوعات بنتی ہیں جو ضرورت سے زیادہ بجلی استعمال کرتی ہیں ‘ پاکستان میں80 ملین پنکھے مارکیٹ میں ہیں، غیر معیاری پنکھے کا بل 950 روپے ماہانہ آتا ہے جبکہ اسٹار فائیو ریٹنگ کے پنکھے کا بل384 روپے ماہانہ آئے گا‘ 3400 میگا واٹ بجلی معیاری پنکھوں سے بچائی جا سکتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کے بینک اکائونٹس بڑھے‘ ملک غریب ہوا‘ ان کے لیڈر محلوں میں بیٹھے ہیں، وہ اپنی جائداد پاکستان لیکر آئیں۔