دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،مولاناسید یوسف شاہ

136

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دنیافوری طورپر طالبان حکومت کو تسلیم کرے،یورپی یونین طالبان کے منجمداکائونٹس بحال کرے،طالبان حکومت کی ناکامی کے لیے کی جانے والی معاشی عدم استحکام کی سازشوں کو بندکیاجائے،تاکہ خطے میں امن وامان کاقیام ممکن ہوسکے،سابقہ آمرمشرف نے جن مذہبی جماعتوں کوکاالعدم قراردیاتھاان کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔یہ باتیںجامعہ مدینۃ العلم سرجانی ٹائون میں جمعیت علمائے اسلام س کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور اراکین شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر جے یوآئی خیبرپختونخوامولاناسید یوسف شاہ نے کہیں۔اجلاس میں سانگھڑسند ھ سے مولاناعثمان سموںنے بھی شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ طالبان کا خون بہائے بغیر افغانستان اقتدار سنبھالنا اقوام عالم کے لیے مثال ہے۔