حافظ نعیم الرحمن ودیگر کا سینئر صحافی نذیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

96

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وانچارج میڈیا سیل ڈاکٹر اسامہ رضی نے مقامی اخبار کے رپورٹر زبیر نذیر خان کے والدمقامی نیوز ایجنسی کے سابق بیورو چیف ، پریس کلب کے سینئر رکن اور مقامی اخبار کے سابق چیف رپورٹر نذیر خان کے انتقال پر ان کے گھر جاکر صاحبزاد ے سے ملاقات ،تعزیت و دعائے مغفرت کی۔ ان کے ہمراہ سابق رکن سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کراچی یونس بارائی بھی تھے۔دریں اثنا امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اورسیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری نے نذیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔