کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور ماسٹر کلاس کا باہمی اتفاق

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اورماسٹر کلاس کا ڈفرینٹلی ایبلڈطلبہ نے کلینیری(کھانا پکانے کے ہنر)کی صنعت میں قدم رکھا ہے اور انہیں مین اسٹریم میں موجودہ پیشہ ورانہ چیفز کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔کے وہ ٹی سی اورماسٹرکلاس کے اس مشترکہ اقدام کا مقصد ڈفرینٹلی ایبلڈ افراد کو ایسے ہنر سکھانا ہے جو انہیں مرکزی دھارے میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنائے۔ اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد ماسٹر کلاس پاکستان ٔہاسپٹیلٹی بزنس اسکول گلشن اقبال کراچی میں کیا گیا جہاں کے وہ ٹی سی کے سی ای او سینیٹر عبدالحسیب خان ،جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اورماسٹر کلاس کے چیف ایگزیکٹو اسامہ احمدنے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر کے وی ٹی سی کے سی ای اوسینیٹرعبدالحسیب خان نے کہا کہ کے وہ ٹی سی اورماسٹر کلاس پاکستان کے مابین یہ اشتراک یقینی طور پر کلینری کی صنعت(culinary industry) میں ڈفرینٹلی ایبلڈ افراد کے لیے بامعنی روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔