تاجدار ختم نبوت کانفرنس 19ستمبر کو مرکز اہلسنت پر ہوگی‘سنی تحریک

261

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان سنی کے تحت تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس 19ستمبر کو مرکز اہلسنت پر ہوگی،ختم نبوتؐ کا تحفظ کرنا ایمانی فرض ہے قادیانی غیر مسلم ہیں،قادیانیوں کو عام اقلیت تسلیم نہیں کیا جاسکتا ان کی سرگرمیوں کو آئین کی روسے مکمل روکا جائے،مہنگائی کو روکنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کیلیے پارلیمانی جماعتوں کو کام کرنا ہوگا،احتساب کی شفافیت کے بغیر کرپشن ختم نہیں ہوسکتی حکومت کو شفاف نظام لانا ہوگا،حکومت اور احتساب کا ادارہ لوٹی گئی قومی دولت وصول کرنے میں ناکام ہیں،کرپشن کو روکنا ہے تو کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنا ہوگی،حکمران عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔