قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

259

 

جب زمین اپنی پوری شدت کے ساتھ ہلا ڈالی جائے گی۔ اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال کر باہر ڈال دے گی۔ اور انسان کہے گا کہ یہ اِس کو کیا ہو رہا ہے۔ اْس روز وہ اپنے (اوپر گزرے ہوئے) حالات بیان کرے گی۔ کیونکہ تیرے رب نے اْسے (ایساکرنے کا) حکم دیا ہوگا۔ اْس روز لوگ متفرق حالت میں پلٹیں گے تاکہ اْن کے اعمال اْن کو دکھائے جائیں۔ پھر جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔ اور جس نے ذرہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔ (سورۃ الزلزلۃ:1تا8)

کچھ دیہاتی لوگوں نے سوال کیا یارسول اللہ! کیا ہم بیماریوں کا علاج کیا کریں؟ فرمایا: ہاں اللہ کے بندو! علاج کیا کرو، کیوںکہ اللہ تعالیٰ نے جو بھی بیماری پیدا فرمائی ہے اس کی دوا بھی ضرور پیدا کی ہے، سوائے ایک بیماری کے۔ عرض کیا گیا یارسول اللہ وہ ایک بیماری کون سی ہے؟ ارشاد فرمایا: بڑھاپا!
(ابوداؤد)