صندوق سے لاش بر آمد ، دیگر واقعات میں 10جاں بحق

420

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں11افراد جاںبحق،خاتون سمیت3افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک 21 میں دربار ہوٹل کے قریب صندوق سے لاش برآمد، پولیس کے مطابق صندوق کو مشکوک جان کر کھولا تو اندر نوجوان کی لاش تھی، لاش دو سے تین روز پرانی معلوم ہوتی ہے، مقتول جینز کی پینٹ اورٹی شرٹ پہنے ہوئے ہے،سر پر چوٹ کا نشان اور عمر 24 ،25 سال کے درمیان ہے،مقتول کے قبضے سے شناخت کی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے، لاش کو قانونی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی آئی چندریگر روڈ ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر80سالہ اختر حسین جاں بحق ہو گیا، نیو کراچی سندھی ھوٹل کے قریب روڈ سے50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔طارق روڈ لیبرٹی سگنل کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی۔ ناظم آباد سے نامعلوم لاش برآمد ہو ئی ، فیڈرل بی ایریا بلاک 21 سجن کانٹے کے قریب سے 5روزپرانی20سالہ نوجوان کی لاش ملی۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 20 فیڈرل ہسپتال کے قریب سے 30سالہ نامعلوم لاش برآمد ہو ئی ، عیسٰی نگری کارپٹ مارکیٹ کے قریب سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ،چاکیواڑہ میں کرنٹ لگنے سے35سالہ عبدالسلام جاں بحق ہو گیا۔سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 32سالہ وقاص جاںبحق ہوگیا۔ادھر ناظم آباد 01 نمبر چاولہ مارکیٹ کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک مزدور جاںبحق ہو گیا۔ انڈسٹریل تھانے کی حدود نیوکراچی 7نمبر منگل بازار کے قریب فائرنگ سے30سالہ ولی خان زخمی ہو گیا۔ الہ دین پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ ہدایت زادہ زخمی ہو گیا۔عائشہ منزل پرسڑک عبورکرتے ہوئے ٹینکرکی ٹکرسے خاتون زخمی۔ ڈرائیور فرارہوگیا۔