دوبدو فائرنگ ، مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں 45 گرفتار

158

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے45 ملزمان کو گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق پریڈی ، پولیس کا دوران چیکنگ موٹرسائیکل سوار ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے زاہد عرف جہاد سمیت دو موٹرسائیکل لفٹروں کو گرفتار کرکے چار مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان ختر ولد نواز، علی جان ولد اصغر اور نظر علی ولد صابرکو گرفتار کیا۔اقبال مارکیٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹر محمد ایوب انصاری عرف جہانگیر کو گرفتارکرکے موٹرسائیکل نمبری KEV-7726 برآمد کرلی۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پیرآباد پولیس نے اورنگی سیکٹر 4E سے دو اسٹریٹ کریمنل شہباز خان ولد ریاض خان اور عمران خان ولد ابراھیم کو گرفتار کرکے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ پاپوشنگر پولیس نے دو منشیات فروشوں محمد یونس اور اختر علی کو گرفتار کرکے 2 کلو چرس برآمد کرلی۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے منشیات فروش واجد عرف وجو ولد گل حسن کوگرفتار کرکے 50 کلو چرس برآمد کر لی۔زمان ٹاؤن لانڈھی،شاہ فیصل کالونی پولیس نے تین منشیات فروشوں سراج محمد ولد پیر محمد، محمد انور ولد اللہ ڈنو خاصخیلی،سعید عالم ولد علی احمد کوو گرفتار کرکے4کلو320گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس،ایک کلو بھنگ، موبائل فون برآمد کرلیا۔ عوامی کالونی پولیس نے چار منشیات فروش احسان ولد ذاکر، طارق ولد لائق احمد،عبدل فرحان ولد عبدالرشید اور طاہر ولد ابو خیر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل نمبری KHK-3888 سپر اسٹار بلیک ماڈل 2014 منشیات اور گٹکا برآمد کرلیا لیاری کے مختلف علاقون بغدادی, کلری , گارڈن اور نیپئر پولیس نے آپریشن کرکے خاتون منشیات فروش صغراں سمیت 5منشیات فروشوں انیس عرف سنگھم ،ر یار زمان خان، عبدالستار عرف سندھی،اور حبیب الرحمٰن عرف حبیب بلوچ کو گرفتار کرکے 3 کلو .72گرام چرس،60 گرام قندانیہ،55 گرام کرسٹل, 20 گرام ہیروئن اور 16 گرام آئس برآمد کرلی۔ ملیر سٹی پولیس نے داؤد گوٹھ میں لطیف بادشاہ کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر منشیات کا اڈا مسمار کردیا چھاپے کے دوران 3 منشیات فروش گرفتار ہوگئے جبکہ مرکزی کردار لطیف بادشاہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے اینٹیلیجنس بنیاد پر مانسہرہ کالونی سے متصل اللہ داد گوٹھ میں مضر صحت ماوے کے کارخانے پر کاروائی کے دوران سو کلو تیار ماوا پیکنگ مشین تمباکو اور ماوے گٹکے میں استعمال ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا خام مال برآمد کر کے ایک ملزم طاہر بلوچ کو گرفتار کرلیا،ملزم کے ساتھیوںکی تلاش جاری ہے۔ پاپوشنگر تھانہ کی بڑی کاروائی منشیات فروخت کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ، گرفتا ر ملزمان میں محمد یونس ولد تلیزار خان جس سے 1 کلو 815 گرام چرس اور نقد ی برآمد ہوئی جبکہ ملزم اختر علی ولد محمد کریم سے 215 گرام چرس اور نقدی برآمد ہوئی ، ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا گیا ،ملزمان کے خلاف کارروائی ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کی گئی، مزید انکشافات سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔