وارداتوں میں کمی سے معاشی استحکام پیدا ہوا، ڈی جی رینجرز

141

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل افتخارحسن چودھری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتا خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معا شی استحکام پیدا ہوا ہے، جس سے صنعت کاروں اور کاروباری اشخاص کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر و صنعتکاروں سے سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر نے کے لیے قا نون نافذ کر نے والے ادارے امن و امان کی صورتحال کی مزید بہتری کے لیے مو ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے کہا کہ کراچی میں قائم ہو نے والا امن کراچی کے عوام اور قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں اور قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ قبل ازیںڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری کے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دور ے کے موقع پرکراچی چیمبر کے صدرمحمد شارق وہرا، چیئرمین بی ایم زبیر موتی والا و دیگر عہدیداران اورممبران نے ڈی جی رینجرزسندھ کااستقبال کیااور اپنے ابتدا ئیہ کلمات میں سندھ بالخصوص کراچی میں امن قائم کر نے پر تمام قا نون نافذ کر نے والے اداروں کی کاوش اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔