ریئل اسٹیٹ انوسٹمنٹ بینک کے لیے “فرسٹ رینک بروکر ایوارڈ

198
ایمار پاکستان کے سی ای او سہیل بیگ آر آئی بی کے سی ای او دانش قریشی کو فرسٹ رینک بروکر ایوارڈ پیش کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ انوسٹمنٹ بینک (RIB)نے پہلا رینک بروکر ایوارڈ جیت لیا، جوکہ ملک بھر میں ایمار کی پراپرٹیز کے حوالے سے شاندار کاکردگی کے مرہون منت ہے۔ ایمار پاکستان کے سی ای او سہیل بیگ کی نے آر آئی بی کے سی ای او دانش قریشی کو ایوارڈ پیش کیا اس موقع پرآر آئی بی کی ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ سیلز اسٹریٹجی مریم مدھوپور والا، آر آئی بی کے کارپوریٹ اینڈ انڈسٹریل سیلز سید محسن ولی سمیت دیگر ارکان موجود تھے۔ ایمار پاکستان کے سی ای او سہیل کا کہنا تھا کہ ایمار پراپرٹی کی سیلز میں شاندار کاکردگی کی بنا پر آر آئی بی کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔آر آئی بی کے سی ای او دانش قریشی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں اور اس کارکردگی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں ایمار پاکستان کی جانب سے اس عزت افزائی پر انتہائی شکرگذار ہوں۔مریم مدھوپور والا کہا کہ آر آئی بی کے لیے ٹاپ ریئل ٹوایوارڈ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ا ور ہمیں اس پر فخر ہے۔سیلز سید محسن ولی کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کا حصول ہمارے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔