خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے دو خصوصی برانچز کا افتتاح کردیا

174
خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی’خوشحالی کاروبار‘‘کے نام پر برانچزکے افتتاح پر صدر غالب نشتراور دیگر حکام کا گروپ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)خوشحالی مائیکرو فنانس بینک ملک بھر میں 200سے زائد شاخوں کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ سال 2018 سے بہترین مائیکرو فنانس بینک کے طور پرتسلیم کیا جانے والاپاکستان کا معروف ادارہ ہے۔بینک نے چھوٹے اور درمیانی درجہ کے کاروباری اداروں (SMEs)کوان کی مرضی کی شرائط پرقرضہ کی سہولت دینے کے لیے ’’خوشحالی کاروبار‘‘ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت30لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا جاسکے گا۔حال ہی میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں ’’خوشحالی کاروبار‘‘کے نام پر دو برانچز کا افتتاح کرنے کی ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کے صدرو چیف ایگزیکٹو آفیسر غالب نشتر، گروپ ہیڈ بزنس مس آمنہ حسن اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک کی 21 ویں سالگرہ کی مناسبت سے شروع کیا گیایہ نیاسلسلہ چھوٹے کاروباروں کی مالی ضروریات کو پورا کرتا ہے تاکہ تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس اقدام کے پہلے مرحلے میں رواں سال2021ء کے دوران ’’خوشحالی کاربار‘‘کی پانچ شاخیں کام شروع کردیں گی۔