ترکی سے مال برداری کی قیمت کم ہو جائے گی، امجد رفیع

308

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کی پاکستان ترک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین امجد رفیع نے این ایل سی کے اس اقدام کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے اور اسے سراہا ہے جس کے تحت پاکستان سے ترکی تک سامان کی ترسیل کے لیے TIR سے زمینی راستے سے اجازت حاصل کی ہے۔اس سے نہ صرف شپمنٹ کا وقت بچے گا، بلکہ مال برداری کی قیمت بھی کم ہو جائے گی جو فی الحال سمندر کے ذریعے پانچ گنا سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ یہ تمام مشترکہ اجلاسوں اور دیگر متعلقہ فورمز میں PTJBC کی ایک طویل عرصے سے التواء کا شکارسفارش تھی۔ امجد رفیع نے مزید کہا کہ اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو طویل مدتی عرصے کے لیے نہ صرف CIS ممالک اور یورپ بھی زمینی راستے سے قابل رسائی ہوگا۔واضح رہے کہ استنبول،تہران، اسلام آباد (ITI) روڈ کوریڈور کو نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کی جانب سے بحال کیا جا رہا ہے ۔