روسی صدر کا خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

400

ماسکو: اندرون حلقے کے افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خوک کو قرنطین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سی این این کے مطابق کریملن نے صدر پوٹن کے خود کو آئسولیشن کرنے کے فیصلے کے بارے میں اعلان کردیا ہے۔

کریملن نے کہا کہ پوٹن کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ صحت مند ہے۔ تاہم اندرون حلقے کے افراد میں مثبت ٹیسٹ کی شرح کے باعث صدر نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پیوٹن نے اپنے جمہوریہ تاجکستان کے ہم منصب امام علی رحمون کے ساتھ کال پر بھی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں “ایک خاص مدت” کے لیے الگ تھلگ رہنا پڑے گا۔
کریملن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اہم کانفرنسوں اور اجلاسوں کیلئے اب ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی جائے گی۔