افغان وزیر برائے مہاجرین سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

131

کابل(اے پی پی)افغانستان کے عبوری وزیر برائے مہاجرین حاجی خلیل الرحمن حقانی سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فلپوگرانڈی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلپو گرانڈی نے کہا کہ یو این ایچ سی آر مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔