محمد بن سلمان کی روسی پارلیمان کے عہدے دار سے ملاقات

281
ریاض : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے روسی پارلیمانی عہدے دار ملاقات کررہے ہیں

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے روسی پارلیمان کے ایوان زیریں میں بین الاقوامی امور کمیٹی کے چیئرمین لیونڈ سلٹس کائے نے ملاقات کی۔ سعودی سرکاری خبررساں اداروں کے مطابق شہر نیوم میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد اور سعودی شوریٰ کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی بھی موجود تھے۔