چین کا پیٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر فروخت کرنیکا اعلان

323

بیجنگ (آن لائن) چین نے پیٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے ایک انتہائی اہم فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چین نے پیٹرولیم مصنوعات کے سرکاری ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چین کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔چین دنیا کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی بار اپنے قومی پیٹرولیم ذخائر سے تیل فروخت کرے گا۔ چین نے یہ اعلان توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیش نظر کیا۔ چین کا یہ فیصلہ مؤثر طریقے سے ملکی ذخائر کی حفاظت کی ضمانت دے گا۔