میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فٹبالر ہلاک

263

انگلینڈ کے ولا پارک فُٹ بال اسٹیڈیم میں فٹبالر ڈیلن رچ ایف اے یوتھ کپ میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ویسٹ برجفورڈ کولٹس نے ڈیلن رچ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان فٹ بالر کی موت ویسٹ برج فورڈ اور بوسٹن کے درمیان میچ کھیلنے کے دوران ہوئی جس میں وہ دل کا درہ پڑنے سے زمین پر گرے اور موقع پر ہی انتقال کرگئے۔

ایمرجنسی سروسز کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور میچ روک دیا۔ کھلاڑی کی دھڑکن کو ڈیفبریلیٹر کے جھٹکوں کے ذریعے دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی لیکن ڈیلن جانبر نہ ہوسکے۔

بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے نوٹنگھم کے کوئینز میڈیکل سینٹر پہنچایا گیا۔ ایک بیان میں ویسٹ برجفورڈ کولٹس نے کہا: ‘شام کے واقعے کے بعد بڑے دکھ کے ساتھ ہمیں ڈیلن رچ کے المناک انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔