لاس اینجلس میں امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5اہلکار ہلاک

196

لاس اینجلس: امریکی ریاست لاس اینجلس میں نیوی کا ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا، کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔

امریکی نیوی کی جانب سے ملٹری ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حکام امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔