کابل ایئرپورٹ پر افغانیوں میں حرام گوشت سے بنے کھانوں کی تقسیم

691

کابل حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کے خواہشمند افغانیوں میں امریکی فوجی خنزیری گوشت پر مشتمل کھانے کے پیکیٹ تقسیم کرنے لگے۔

ترک نیوز ایجنسی ڈیلی صباح کے مطابق ایک افغان خاتون جو اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ائیرپورٹ پر پھنسی ہوئی ہے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرام گوشت سے بنے کھانے کے پیکیٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

پوسٹ میں خاتون نے کہا، ” ہمارا مذہب خنزیر کا گوشت کھانے کی ممانعت کرتا ہے اور یہاں 95 فیصد افغانی انگریزی پڑھنا یا بولنا نہیں جانتے۔”

 

خاتون نے اس پیکٹ کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا “pork sausage patty, maple flavour۔”

خاتون کا مزید کہنا تھا کہ فوجی ان پیکٹ کو ہمارے حوالے نہیں کر رہے ، وہ یہ پیکٹ دور سے ہماری طرف پھینک رہے ہیں۔”