سندھ حکومت کا اسکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان

200

کراچی: سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے ایک ہفتے اور بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے  کورونا سے بچنے کیلئے مزیدسختیاں بڑھادیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے30 اگست سے کھلیں گے، ایک ہفتے میں اساتذہ ،اسٹاف اوروالدین ویکسین لگوائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  پانی چوری میں جو بھی ملوث ہے کسی کوریلیف نہیں دیں گے ، ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعلیمی ادارے9اگست سے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن کورونا کی صورتحال دیکھتے ہوئے تاریخ مزید بڑھا دی ہے۔