پی ٹی آئی کے 3سالہ دورمیں مہنگائی سے عوام پریشان

641

اسلام آباد:تحریک انصاف کی 3 سالہ حکومت میں مہنگائی آسمانوں تک پہنچ گئی،مہنگائی سے  پریشان عوام نے حکومت سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ادارے شماریات  کی جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آٹے کا 20کلو کا تھیلا362روپے اورگھی 178روپےتک مہنگا ہواہے، چینی میں50 اوردال ماش 95روپےتک مہنگی ہوئیں ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ مزید بتایا کہ دال مونگ 68روپے،بکرے کے گوشت کی قیمت میں 337روپے تک  اضافہ ہوا ہے،دودھ اور دہی میں بھی 26، 26روپے تک اضافہ ہوا ہے، تازہ دودھ 26روپے اور دیگر کھانے کی اشیاء میں بھی کافی اضافہ کیا گیا ہے۔