ملک کی بقا و استحقام کیلیے سب کچھ قربان کردینگے،جماعت اسلامی سندھ

286
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، ضلعی امیر عقیل احمدودیگرجماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام جیوے پاکستان ریلی کے شرکاءسے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد اور جے آئی یوتھ کے زیراہتمام حیدرآبادمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کا74واں یوم آزادی پرجوش انداز میں منایاگیا۔ صدر کے علاقے میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقدکی گئی جس میں پاکستان کے استحکام وسا لمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے زیراہتمام رسالہ روڈ سے گل سینٹر چوک تک جیوے جیوے پاکستان ایک بڑی عوامی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی ،امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، نائب امیر عبدالقیوم شیخ،اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم فیضان بھٹی، جے آئی یوتھ حیدرآباد کے صدرراحیل قریشی، عرفان قائمخانی، معاذ قریشی ، کنٹونمنٹ بورڈوارڈ 5 الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار فرقان احمد خان اور وارڈ 7کے صنور خان کررہے تھے۔ جیوے جیوے پاکستان ریلی رسالہ روڈ ، پریس کلب ، اولڈ کیمپس سے گزرتی ہوئی پاکستان چوک گل سینٹر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاکل بھی ایک ہی نظریہ تھاآ ج بھی ایک ہے اوروہ ہے لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ ہے ۔مملکت خدادادکے قیام کے لیے برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے اپنی جان ومال قربان کیا،اس کی بقااوراستحکام کے لیے ہم اپناسب کچھ قربان کردیں گے مگر ارض وطن پر کوئی آنچ نہیں دیں گے ۔ پاکستان دوقومی نظریے کی بنیادپر حاصل کیاتھاان شااللہ قیامت تک قائم ودائم رہے گا، پاکستان قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی قیادت میں نوجوانوں کی تحریک سے حاصل ہواتھانوجوان ہمارے ملک کاسرمایہ ہیں اوریہی نوجوان پاکستان کواس کی منزل اسلامی نظام تک لے جائیں گے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ ملک کانظریاتی اثاثہ اورتشخص ہے ہمارے آباو¿اجدادنے اس سرزمین کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیںآزادی کی قیمت کیاہوتی ہے کوئی کشمیریوں سے پوچھیں ،مظلوم فلسطینیوں کوسنیں اور بھارت میں پاکستان سے زیادہ تعدادمیں رہنے والے اقلیتی مسلمانوں کی حالت زار کودیکھیں توپاکستان کی قدروقیمت کااندازہوگا۔