یوم آزادی کو گرین پاکستانی ڈے کے طور پر منائینگے ، فیصل جاوید

76

اسلام آ باد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کو “گرین پاکستان ڈے” قرار دے دیا اور قوم سے پودے لگانے کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 14اگست کو گرین پاکستان ڈے قرار دیتے ہوئے 14اگست پرقوم سے پودے لگانے کی درخواست کردی ہے، 14 اگست کوپودا لگا کر قومی ذمہ داری پوری کریں اور پودا لگاتے ہوئے اپنی تصاویراپنے علاقوں کے واٹس نمبر پر شیئر کریں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی پر پودے لگانے کے ایک کے بعدایک ریکارڈ بنارہاہے، سب سے بڑامیاواکی جنگل بنایا اورایک منٹ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔