کندھکوٹ ،بجلی کے کنکشن منقطع کر نے کیخلاف عوام کا احتجاج

205

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) گلشیر محلہ کندھکوٹ کے عوام کا واپڈا عملے کے خلاف پرامن احتجاجی دھرنا۔ محلے داروں کا ہیبت روڈ کو بلاک کر کے ٹائروں کو آگ لگا کر واپڈا کی بلاجوازبجلی بند کرنے اور ٹرانسفارمر سے کنکشن کاٹنے کی وجہ سے احتجاج کیا۔ واپڈا نے محرم الحرام کا بھی احترام نہیں کیا، اس شدید گرمی میں عوام مر رہے ہیں شیر محمد سھریانی۔ہمارا مطالبہ ہے واپڈا عملے سے جلد محلے کی بجلی بحال کی جائے دوسری صورت میں انڈس ہائی وے بلاک کریں گے شیرمحمد سھریانی۔ گلشیر محلے کے عوام ہر ماہ بجلی کے بل ادا کرتے ہیں، ہمیشہ گلشیر محلہ سے واپڈا کے ملازم زیادتی کرتے آرہے ہیں، صدام حسین سھریانی۔ بار بار بجلی کی ٹرپنگ لو وولٹیج، اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جس کی وجہ سے غریب عوام کا مالی نقصان ہوا ہے اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کے اوپر ظلم کیا جارہا ہے۔ واپڈا والوں نے بغیر اطلاع کیے بجلی کے کھمبوں پر چڑھے جس کی وجہ سے پردہ دار عورتوں کی بے حرمتی ہوئی۔ کندھکوٹ واپڈا نے ڈیڈکشن لگا کر عوام کو لوٹا ہے، اس گرمی کے موسم میں بچے، بوڑھے، عورتیں، بجلی کے بغیر بیمار ہورہے ہیں۔ گلیشیر محلے کے عوام کا کہنا تھا کہ جب تک واپڈا والے ہماری بجلی بحال نہیں کریں گے تب تک ہم پر امن احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے۔