ریلوے پریم یونین کا اجلاس آج ہوگا

254

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)ریلوے پریم یونین کی طرف سے ٹرینوں کی نجکاری کے حکومتی فیصلہ کیخلاف ملک گیرتحریک کے سلسلے میں آج (بروزجمعرات) لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی جلسہ ہوگا ۔ جس سے ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدرشیخ محمد انور،جنرل سیکرٹری خیرمحمدتونیو، فیاض احمدشہزد اور دیگر خطاب کریں گے۔مرکزی سیکرٹریاطلاعات خالد محمود چودھری کے مطابق فیصل آباد ریلوے اسٹیشن سے بھی ریلوے ملازمین کا ایک وفد جلسہ میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگا۔