ـ6 رکنی ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں سمیت 20 گرفتار

220

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس نے شہرمیں مقابلے اور چھاپا مار کارروائیوں کے دوان 20ملزمان کو گر فتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات، موٹر سائیکلیں اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی 6 رکنی ڈکیت گروہ کے 2 کارندوں محمد وکیل عرف عقیل ولد محمد یعقوب اور محمد حماد عرف جنتر ولد عبدالجبار کو گرفتار کرلیا، پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے تھانہ زمان ٹائون کورنگی کے علاقے میں ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں 2 موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیت ملزمان ایک دکان سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوگئے تھے،دونوں ڈکیت ملزمان نے مورخہ 21-07-21 کو تھانہ زمان ٹائون کی حدود غوث پاک روڈ سے ایک دکان سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی جس میں ملزمان کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے،دونوں ڈکیت ملزمان نے اس قبل بھی تھانہ لانڈھی کی حدود میں دکان سے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں ملزمان کیش اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور کہا کہ ہمارا گینگ کل 6 ملزمان پر مشتمل ہے،ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ گینگ کا سرغنہ شکیل ولد یعقوب ہے جو واردات کے بعد لوٹی ہوئی رقم کو سب میں تقسیم کرتا ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت پر انکے گینگ کے مزید چاروں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائیاں اور تمام تر وسائل بروئے کار میں لائے جارہے ہیں۔ زمان ٹاؤن تھانے کی حدود نزد داتا شادی ہال کے قریب پولیس مقابلہ دو ڈاکو جن میں ایک زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔دونوں ڈاکوؤں کی شناخت راشد ولد بزرگ میاں اور یوسف ولد دین محمد کے نام سے ہوئی ہے جن کے تین ساتھی فرار ہوگئے ۔گلشن معمار ، مدینہ کالونی اور فریئر میں پولیس مقابلے میں زخمی ڈکیت سمیت 5 اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کرلیے ،مدینہ کالونی پولیس نے اندرون گلی برف کارخانہ سعید آباد سے موٹرسائیکل سوار 2 مسلح ڈکیت ارسلان احمد اور صادق شاہ کو گرفتار 2 پستول، وارداتوں میں چھینے / چوری کیے گئے 4 موبائل فون اور سرقہ شدہ 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے مسلح ڈاکو کو گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، ڈاکو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت مجیب اللہ کے نام سے ہو ئی، کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے عوام سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈکیت مع اسلحہ و ایمونیشن و سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمدگی کے بعد گرفتار کرلیا ۔ وڈیووائرل ہونے پر ایس ایچ او سعود آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر 2 ملزمان غلام مصطفی ولد لیاقت علی اورمحمد سعد ولد عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمدکرلی ہے ۔اتحاد ٹاؤن تھانے کی تفتیشی ٹیم نے کارروائی کرکے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم انور ولد اجمل خان کو گرفتار کرلیا ۔جبکہ اتحاد ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے 14 سالہ مغوی بچہ انعام الحق ولد قاری لیاقت کو بازیاب کرلیا ۔ابراہیم حیدری تھانے کی پولیس پارٹی نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوںمیں ملوث 2 ملزمان لیاقت علی اور رحیم بخش کو گرفتار لیا ۔عوامی کالونی پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران موٹرسائیکل اور رکشاچوری میں ملوث دو ملزمان محمد ثاقب اور دانش کو گرفتار کرلیا۔ اورنگی ٹاو ن پولیس نے کارروائی کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فہیم ولد عبدالقادر کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوںمیں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔